Home Latest News Urdu سی پیک کے 10 سال کی تکمیل پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد: خوشحالی کو فروغ دینے اور چیلنجوں پر مل کرقابو پانے کے عزم کا اظہار
Latest News Urdu - July 8, 2023

سی پیک کے 10 سال کی تکمیل پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد: خوشحالی کو فروغ دینے اور چیلنجوں پر مل کرقابو پانے کے عزم کا اظہار

۔

 بحریہ یونیورسٹی میں منعقدہ سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے نے کہا کہ 10سال قبل 5 جولائی 2013 کو جس منصوبے کا آ غا ز کیا تھا آ ج اس نے پورے ملک میں لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع ،سڑکوں ،توانائی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے رفتار کو تیز کیا۔پاکستان اور چین کی قیادت کی وسعت نظری کے باعث سی پیک نے نمایاں ترقی کی ،چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان میں گوادر، توانائی، بنیادی ڈھانچہ اور صنعتی ترقی پر اتفاق ہوا،سی پیک منصوبوں کے تناظر میں 11 ورکنگ گروپ قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کامیابیاں ملیں، آج بندرگاہ مکمل فعال ہے،گوادر ہوائی اڈہ، ہسپتال، سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کا پلانٹ اور دیگر منصوبے بھی تعمیر ہوئے،سی پیک منصوبوں اقتصادی ترقی، روزگار اور عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 

Comments Off on سی پیک کے 10 سال کی تکمیل پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد: خوشحالی کو فروغ دینے اور چیلنجوں پر مل کرقابو پانے کے عزم کا اظہار

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…