Home Latest News Urdu سی پیک کے10سال کے موضوع پر مقابلہ مضمون نویسی کوریڈور کے مقصدکو کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوگا،چینی قونصل جنرل
Latest News Urdu - April 6, 2023

سی پیک کے10سال کے موضوع پر مقابلہ مضمون نویسی کوریڈور کے مقصدکو کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوگا،چینی قونصل جنرل

لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بارے میں مثبت بیانیہ برقرار رکھنے کے لیے مضمون نویسی کے مقابلوں اور اسی طرح کے پروگراموں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں دوستانہ انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں چینی قونصلیٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ (آئی آئی آر ایم آر) کے تعاون سے 30 روز تک جاری رہنے والے ملک گیر مضمون نویسی کے مقابلے کی اختتامی تقریب میں کیا ۔ لاہور میں آئی آئی آر ایم آر کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران، جیوری نے سرفہرست پانچ فاتحین کا اعلان کیا اور انہیں نقد انعامات سے نوازا۔ تہنیت مبین الحق نے پہلی، رابعہ ظہور دوسرے، فائزہ ناز تیسرے، حارث مسعود چوتھے اور کامران پانچویں نمبر پر رہے۔ مضمون نویسی کا مقابلہ سی پیک کی 10 سالہ سالگرہ کی تکمیل اور اس کے اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

Comments Off on سی پیک کے10سال کے موضوع پر مقابلہ مضمون نویسی کوریڈور کے مقصدکو کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوگا،چینی قونصل جنرل

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …