سی پیک گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ رابطہ کاری کو بڑھائے گا،وزیر اعظم عمران خان۔
.
سی پیک کا نیا متبادل راستہ 153 کلومیٹر طویل چترال۔ شندور-گلگت روڈ سے چترال اور گلگت بلتستان میں تجارتی سرگرمیوں ، ترقی اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور شاہراہِ قراقرم پر بوجھ بھی کم ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے چترال۔ شندور-گلگت روڈ کو توسیع اور تعمیر نوکے اربوں لاگت کے منصوبے کےباضابطہ افتتاح کے دوران کیا۔ وزیر اعظم خان نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف چترال اور گلگت بلتستان کی ترقی میں مدد ملے گی بلکہ قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے قدرتی علاقوں کا رخ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…