Home Latest News Urdu سی پیک گیارہواں جے سی سی اجلاس:پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،وزیر منصوبہ بندی
Latest News Urdu - October 27, 2022

سی پیک گیارہواں جے سی سی اجلاس:پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،وزیر منصوبہ بندی

.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہاراسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سی پیک سے متعلق مشترکہ تعاون کمیٹی کے گیارہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر منصوبہ بندی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ 2013 سے اب تک 880 کلومیٹر طویل ہائی وولٹیج ڈی سی ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ 6,370 میگا واٹ کے سی پیک کے تحت توانائی کے گیارہ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1200 میگا واٹ کے مزید تین منصوبے 2023-2024 تک مکمل ہو جائیں گے۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران چین کی جانب سے ہر طرح کی مدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تباہ کن سیلاب سے ملک کو تخمینہ 30 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی ایک ایسا چیلنج ہے جس سے کوئی بھی ملک اکیلے نمٹ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام بین الاقوامی شراکت داروں اور دوستوں سے اس سلسلے میں مدد کے منتظر ہیں۔

Comments Off on سی پیک گیارہواں جے سی سی اجلاس:پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،وزیر منصوبہ بندی

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …