Home Opinion Editorials in Urdu سی پیک 2023 میں پاکستان میں روزگار کی شرح میں نمایاں اضافہ کرے گا،یاسر حبیب
Opinion Editorials in Urdu - January 4, 2023

سی پیک 2023 میں پاکستان میں روزگار کی شرح میں نمایاں اضافہ کرے گا،یاسر حبیب

.

 

انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ (آئی آئی آر ایم آر) کے صدر یاسر حبیب خان لکھتے ہیں کہ چین کی زیرو کووِڈ پالیسی ختم ہونے کے بعدچینی سرمایہ کاری میں اضافے، تین نئے سی پیک راہداریوں کے آغاز، ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کےدوبارہ آغاز، چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے فیز اول اور فیز دوئم کو دوبارہ فعال کرنے، گوادر کو ایک لاجسٹک مرکز کے طور پر کیٹالائزیشن اور خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ سماجی اقتصادی ترقی، سیاحت، کاروبار، تیل اور گیس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اقدامات پر تعاون کو مزید بڑھایا جا سکے۔ اپنے مضمون میں یاسرحبیب نے ذکر کیا ہے کہ 2030 تک یہ توقع ہے کہ سی پیک سے 700,000 اضافی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وہ یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ 2023 میں بھی سی پیک پاکستانی عوام کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرے گا۔

 

Comments Off on سی پیک 2023 میں پاکستان میں روزگار کی شرح میں نمایاں اضافہ کرے گا،یاسر حبیب

Check Also

Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China

Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…