سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے رکشئ سپیشل اکنامک زون کو بجلی کی فراہمی کے لئے صوابی 220میگاواٹ سب سٹیشن کی منظوری۔۔۔۔
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ گروپ(سی ڈی ڈبلیو پی) نے 95ارب روپے کی لاگت کے 11پراجیکٹ کی منظوری دی ہے جس میں صوابی 220میگاواٹ کے سب سٹیشن کی تعمیر بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ 220میگاواٹ صوابی سب سٹیشن کی لاگت 64ملین ہوگی اور اس سے سی پیک منصوبہ کے رکشئی سپیشل اکنامک زون کے لئے بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صوابی کے علاقے میں بجلی کی وولٹیج میں بھی بہتری آئے گی۔سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کی۔اس اجلاس میں منظور ہونے والے پراجیکٹس توانائی،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، صحت اور واٹر ڈویژن سے متعلق ہیں۔اس اجلاس میں کئی وفاقی اور صوبائی اعلٰی عہدیداران نے شرکت کی۔