Home Latest News Urdu شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جاں بحق ہونے والے چینیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد۔
Latest News Urdu - April 6, 2022

شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جاں بحق ہونے والے چینیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد۔

.

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان (او سی اے جی بی) نے4 اپریل کوگلگت شہر سے تقریباً 10 کلومیٹر دور دنیور میں واقع چینی قبرستان “چائنا یادگار” میں شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جاں بحق ہونے والے چینیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر مختلف حکام، کمیونٹی رہنما اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس دوران انہوں نے چینی مزدوروں اور انجینئروں کو خراج عقیدت پیش کیا جو تقریباً 50 سال قبل قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں جاں بحق ہوئے تھے۔ مزید برآں، شرکاء نے چینی مزدوروں اور انجینئروں کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی جو شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جاں بحق ہوئے تھے اور اس شاہراہ کو عام طور پر دنیا کا آٹھواں عجوبہ بھی کہا جاتا ہے۔ تعمیراتی عمل میں جاں بحق ہونے والے چینی اور پاکستانی مزدوروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ترانے بھی پیش کیے گئے۔

Comments Off on شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جاں بحق ہونے والے چینیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…