شنگھائی تعاون تنظیم ڈیمونسٹریشن ایریا میں پاکستانی کلچر ٹور نمائش کا افتتاح
.
شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن ڈیمونسٹریشن ایریا (ایس سی او ڈی اے)جیانگژو،چنگ ڈاؤ میں چین پاکستان سینٹر کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی۔ ایک ٹویٹ میں چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری ، ثقافت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ تقریب میں ثقافتی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطحی قیادت کے خطابات بھی شامل تھے۔ اس منصوبے کی قیادت پاکستان چائنا سینٹر ، چنگ ڈاؤ ٹورزم گروپ کر رہا ہے اور ایس سی او (چنگ ڈاؤ) انٹرنیشنل بزنس ، ٹریول اینڈ کلچر ایکسچینج سنٹر کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے تعمیر کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے اور یہ تین سالوں میں مکمل ہو جائے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…