Home Latest News Urdu شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع۔
Latest News Urdu - October 15, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع۔

پاکستان آج سے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے دو روزہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدرات کرینگے تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے اپنے مملکوں کی نمائندگی کرینگے۔چین کے وزیراعظم لی چیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کرینگے منگولیا کے وزیراعظم مبصر ملک کے طور پر اور ترکمانستان کے وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کرینگے۔شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں معیشت تجارت ماحولیات اور سماجی تقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔۔

Comments Off on شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …