شنگھائی میں منعقدہ نمائش میں پاکستانی اشیاء نے چینیوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔
.
شنگھائی میں منعقدہ “’تھریڈز آف پاکستان-پاکستان نیشنل کاسٹیوم کلچر ایگزیبیشن‘ ” میں پاکستانی ٹیکسٹائل ، ملبوسات ، قالین ، زیورات ، جواہرات اور دستکاری کی مصنوعات نے نمائش کا رخ کرنے والے چینیوں کی خاص توجہ حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی افتتاحی تقریب میں خالص سونے سے بنا یادگاری سکہ بھی اٹلانٹس کمپنی لمیٹڈ نے جاری کیا۔پاکستانی جواہرات اور دیگر نمائش کنندگان نے زبردست اور خوبصورت پاکستانی مصنوعات کی بیرون ملک پذیرائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …