Home Latest News Urdu شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر چینی صدر اور وزیراعظم کے تہنیتی پیغامات
Latest News Urdu - March 4, 2024

شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر چینی صدر اور وزیراعظم کے تہنیتی پیغامات

.

چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ نے شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ چینی صدر نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں اور پاکستان اور چین مل کر سی پیک کا اپ گریڈ ورژن بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مل کر اپنےعوام کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کر سکتے ہیں۔چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے بھی اپے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments Off on شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر چینی صدر اور وزیراعظم کے تہنیتی پیغامات

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …