Home Opinion Editorials in Urdu شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد سی پیک منصوبوں پر پیش رفت میں تیزی آئے گی۔
Opinion Editorials in Urdu - April 16, 2022

شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد سی پیک منصوبوں پر پیش رفت میں تیزی آئے گی۔

.

ایک سینئر صحافی یاسر حبیب لکھتے ہیں کہ چین کی طرف سے چند سال قبل اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو”شہباز سپیڈ” کے خطاب سے نوازا گیا تھا جو اب پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سےوزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے ہیں۔ان کی قیادت پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں پر پیش رفت میں تیزی کے لیے نیک شگون ہے۔یاد رہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے نائب وزیر زینگ شیاؤ سونگ نے دسمبر 2016 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ‘شہباز سپیڈ’ کا خطاب دیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بھی وزیراعظم شہابز شریف کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیا ہے اور یہ پاکستان کے ساتھ چین کے تعلقات اور سی پیک کے لیے اہم ہے جبکہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور سے ملاقات کی۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے صدر شی کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے اہم منصوبے کے طور پر سی پیک کی مسلسل پیش رفت کی تعریف کی۔ انہوں نے چین کے اپنے دوروں اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا تذکرہ بھی کیا۔ جبکہ انہوں نے چین کے ساتھ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں ذاتی دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔ اپنے مضمون میں یاسرحبیب نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعظم  شہبازشریف پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعلیٰ بھی ہیں، جو تقریباً چار دہائیاں قبل سیاست میں آنے کے بعد سے تین مرتبہ اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔یاسر حبیب نے توقع ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کم سے کم وقت میں پاکستان کی ترقی کی رفتار کو تیزی سے آگے بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Comments Off on شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد سی پیک منصوبوں پر پیش رفت میں تیزی آئے گی۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔