Home Latest News Urdu شیاؤ می کمپنی اگلے ماہ سے پاکستان میں موبائل فون کی مقامی طور پر اسمبلنگ کا آغاز کرے گی۔
Latest News Urdu - November 10, 2021

شیاؤ می کمپنی اگلے ماہ سے پاکستان میں موبائل فون کی مقامی طور پر اسمبلنگ کا آغاز کرے گی۔

.

چینی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤ می نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر 2021 سے پاکستان سے موبائل فونز کی مقامی اسمبلنگ شروع کر دے گی۔ یہ نیا اقدام موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) پالیسی کے تحت آتا ہے جسے حال ہی میں منظور کیا گیا ہے اور اس سے ٹیکنالوجی کی منتقلی ہوگی اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ ملک میں ای کامرس میں ترقی کی صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ لگاتے ہوئےشیاؤ می نے سمارٹ لنک کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور حکمت عملی کے ساتھ دراز کے ساتھ منسلک ہوا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال ہونے والی گزشتہ10ویں جے سی سی میٹنگ کے دوران پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر انفارمیشن اور ٹیکنالوجی پر ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Comments Off on شیاؤ می کمپنی اگلے ماہ سے پاکستان میں موبائل فون کی مقامی طور پر اسمبلنگ کا آغاز کرے گی۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…