شیخ رشید کی ایم ایل-I منصوبے کے کام کی پیش رفت کے حوالے سے چینی سفیر کو بریفنگ۔۔۔۔۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چینی سفیر برائے پاکستان یاؤجنگ سے خصوصی ملاقات کی ہے. اس ملاقات میں انہوں نے مین لائن-I (ایم ایل ون) ریلوے منصوبے کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا. وزیر ریلوے نے چینی سفیر کو بتایا کہ ایم ایل-Iمنصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک 1,872 کلومیٹر ریلوے ٹریک کی تعمیر کے لئے پی سی ون پلاننگ کمیشن کو پیش کیا گیا ہے اور اس مہینے کے آخر تک اس کی منظوری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ شیخ رشید نے امید ظاہر کی کہ کہ سی پیک منصوبہ کے اس پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا آغاز اگلے سال سے ہو جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل-Iریلوے پراجیکٹ سی پیک کا اہم جز ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر چینی سفیریاؤ جنگ نے منصوبہ کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …