شینزن میں چین پاکستان تجارتی مرکز کی نقاب کشائی کی گئی۔
.
چین پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کے لیے وقف ایک مرکز کی نقاب کشائی چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے شینزین میں ایک تقریب میں کی۔ تفصیلات کے مطابق تجارتی اور سرمایہ کاری مرکز کو چین میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل سیکشن اور گوانگزو میں پاکستانی قونصلیٹ اور چینی آپریٹرز مشترکہ طور پر چلائیں گے۔ چین میں پاکستان کے اعزازی سرمایہ کاری کونسلر جیان پینگ کے مطابق شینزین ہائی ٹیک پارک میں واقع 30 ملین یوان کی سرمایہ کاری کے ساتھ 4000ایم ٹو کے رقبے پر محیط ہے اور توقع ہے مئی میں کام شروع کا آغاز کرے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…