Home Latest News Urdu صدرڈاکٹر عارف علوی نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کے ساتھ ملاقات میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
Latest News Urdu - January 18, 2023

صدرڈاکٹر عارف علوی نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کے ساتھ ملاقات میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

.

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک کے تحت چین کی جانب سے پاکستان میں تقریباً 62 ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار کے بے پناہ امکانات کے پیشِ نظر امید ظاہر کی کہ دوطرفہ تجارت جس کا حجم 27.8 بلین ڈالر ہے مستقبل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے اور تجارت کا توازن باہمی طور پر فائدہ مند ہو گا۔ صدر مملکت نے یہ بات پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ سی پیک کے تحت انیس منصوبے مکمل کیے گئے، 28زیر تعمیر جبکہ 41پائپ لائن میں ہیں، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک انقلابی فلیگ شپ منصوبہ ہے، جو علاقائی امن اور رابطہ کاری کے محور کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

 

Comments Off on صدرڈاکٹر عارف علوی نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کے ساتھ ملاقات میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Check Also

پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر

چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوس…