صدر آئی سی سی آئی کی جانب سے ایف بی آر میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ساختی اصلاحات کی ضرورت پر زور ۔
.
ایک خصوصی پینل انٹرویو کے دوران اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے زور دیا ہے کہ آمدنی کے ہدف کے حصول کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ساختی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ کاروباری برادری کے ساتھ کارکردگی ، شفافیت ، احتساب اور ہم آہنگی بڑھانے کے لئے آٹومیشن کی طرف بتدریج اقدام اٹھانا چاہئے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کے مجموعی کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بھی بہتری آئے گی۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …