Home Latest News Urdu صدر آصف زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - December 20, 2024

صدر آصف زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔ چینی سفیر نے چینی صدر کی جانب سے صدر زرداری کو نئے سال کی مبارکباد کا کارڈ بھی پیش کیا۔ چینی سفیر نے کہا امید ہے کہ صدر آصف زرداری دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے جلد چین کا دورہ کریں گے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Comments Off on صدر آصف زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…