صدر آصف زرداری کی جانب سے پاک چین تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار۔
.
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوؤچاؤہوئی کی قیادت میں وفد نےملاقات کی۔ ملاقات میں چینی سفیر چیانگ زئے ڈونگ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان سمیت چینی اور پاکستانی اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی تزویراتی تعلقات ہیں ، پاک چین تعلقات کو تجارت، معیشت، زراعت، عوامی روابط اور ثقافت کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا، کہاپاکستان سی پیک کو تزویراتی اہمیت کا حامل منصوبہ سمجھتا ہے ، پاکستان تمام سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، گوادر بندرگاہ سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا، چین تک سامان کی نقل و حرکت سستی ہو گی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …