Home Latest News Urdu صدر آصف زرداری کی جانب سے پاک چین تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار۔
Latest News Urdu - April 25, 2024

صدر آصف زرداری کی جانب سے پاک چین تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار۔

.

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوؤچاؤہوئی کی قیادت میں وفد نےملاقات کی۔ ملاقات میں چینی سفیر چیانگ زئے ڈونگ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان سمیت چینی اور پاکستانی اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی تزویراتی تعلقات ہیں ، پاک چین تعلقات کو تجارت، معیشت، زراعت، عوامی روابط اور ثقافت کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا، کہاپاکستان سی پیک کو تزویراتی اہمیت کا حامل منصوبہ سمجھتا ہے ، پاکستان تمام سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، گوادر بندرگاہ سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا، چین تک سامان کی نقل و حرکت سستی ہو گی۔

Comments Off on صدر آصف زرداری کی جانب سے پاک چین تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار۔

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…