صدر آصف علی زرداری آج چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
صدر آصف علی زرداری، چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر آج 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو رہے ہیں دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق یہ دورہ 4 سے 8 فروری تک جاری رہے گا، جس میں صدر زرداری چینی حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ بیجنگ میں چینی ہم منصب شی جن پنگ، چینی وزیر اعظم لی چیانگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’مذاکرات میں پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون سمیت پاک۔چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا، جب کہ اقتصادی اور تجارتی تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دونوں فریقین عالمی اور علاقائی جغرافیائی سیاسی منظرنامے اور کثیر الجہتی سطح پر دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔‘
پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوس…