Home Latest News Urdu صدر آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر10 روزہ سرکاری دورے کے لیے روانہ۔

صدر آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر10 روزہ سرکاری دورے کے لیے روانہ۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر ایک 10 روزہ سرکاری دورے کے لیے چین روانہ ہوگئے۔ اس دورے کے دوران وہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق صدر مملکت چینی حکومت کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، صدر آصف زرداری 21 ستمبر تک چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ چین کی اعلیٰ قیادت اور صوبائی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک چین تعلقات کے مزید فروغ پر بات چیت ہوگی۔

Comments Off on صدر آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر10 روزہ سرکاری دورے کے لیے روانہ۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…