صدر آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
صدر آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے ہوائی اڈے پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر آصف علی زرداری آج (منگل) سے 8 فروری تک چین کے دورے پر ہیں۔ صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، یہ دورہ دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ دورے کے دوران صدر مملکت چین کے ہم منصب شی جن پنگ اور وزیراعظم سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر مملکت چینی شہر ہاربن میں 9 ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوس…