Home Latest News Urdu صدر شی جن پنگ کی جانب سے سی پیک پر پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے مابین کامیاب مکالمے پر نہایت تشکر کا اظہار۔
Latest News Urdu - August 22, 2020

صدر شی جن پنگ کی جانب سے سی پیک پر پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے مابین کامیاب مکالمے پر نہایت تشکر کا اظہار۔

.

اسلام آباد ، 21 اگست: عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے گذشتہ روز سی پیک پولیٹیکل پارٹیز جوائنٹ کنسلٹیشن میکانزم (جے سی ایم) کی دوسری کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر اپنے پاکستانی ہم منصب صدر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں تشکر کااظہار کیا ہے۔تفصیلات کےمطابق صدر عارف علوی کے خط کے جواب میں صدر شی جن پنگ نے سی پیک کو بی آر آئی کا اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک نے پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ تعلقات کی مثال قائم ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعمیرو ترقی کے مشترکہ مستقبل کے سفر کو خوش اسلوبی سےآگے بڑھایا ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ انہوں نے سیاسی جماعتوں جے سی ایم کو بی آرآئی کے دائرہ کار میں سی پیک کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے سیاسی اتفاق رائے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کا حوالہ دیا۔ یاد رہے کہ سی پیک پولیٹیکل پارٹیز جوائنٹ کنسلٹیشن میکانزم (جے سی ایم) کی میزبانی پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) اورچین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبہ نے مشترکہ طور پر کی تھی۔

Comments Off on صدر شی جن پنگ کی جانب سے سی پیک پر پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے مابین کامیاب مکالمے پر نہایت تشکر کا اظہار۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …