Home Opinion Editorials in Urdu صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی تعمیر وترقی کا سفر۔
Opinion Editorials in Urdu - July 18, 2022

صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی تعمیر وترقی کا سفر۔

.

ایک اہم سیاسی ماہر معاشیات شکیل احمد رامے لکھتے ہیں کہ چین چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کی تیاری کر رہا ہے۔ اسے اکیسویں صدی کا سب سے زیادہ متوقع اور اہم سی پی سی ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔ نیشنل کانگریس کے فیصلے عالمی معیشت کی بحالی، سبز معیشت کی ترقی اور بین الاقوامی نظام کی عملداری پر براہ راست اثرانداز ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ چین کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہے جو عالمی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں کو سمجھ سکے اور اس کے مطابق اپنی حکمت عملی وضع کرسکے۔ اپنے تجربے کی بنیاد پر صدر شی جن پنگ ان ایشوز سے بخوبی احسن طریقے سے نمٹ سکتے ہیں۔ اپنے مضمون میں شکیل رامے نے مزید لکھا ہے کہ دنیا متعدد مسائل کے نتیجے میں مشکل وقت کا سامنا کر رہی ہے جس میں کووڈ-19، غربت، سست اقتصادی ترقی، غذائی عدم تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ دنیا کو ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو تعاون اور گلوبلائزیشن کے فروغ پر یقین رکھتی ہو۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ صدر شی کی قیادت نہ صرف چین بلکہ دنیا کے لیے بھی نیک شگون ثابت ہو گی۔

Comments Off on صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی تعمیر وترقی کا سفر۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔