Home Latest News Urdu صدر عارف علوی سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، معاشی، دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Latest News Urdu - May 6, 2023

صدر عارف علوی سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، معاشی، دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ چِن گانگ نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں معاشی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں، چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ اور پاکستان، چین کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور چین نے علاقائی امن اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں ممالک نے بیرونی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ ملاقات میں تجارت، معیشت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا جبکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دو طرفہ تبادلوں اور عوامی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Comments Off on صدر عارف علوی سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، معاشی، دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …