Home Latest News Urdu صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کی فتح کی 80ویں سالگرہ پر چینی حکومت اور عوام کومبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کی فتح کی 80ویں سالگرہ پر چینی حکومت اور عوام کومبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں چین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 3 ستمبر چینی عوام کی عظیم قربانیوں اور فسطائیت اور عسکریت پسندی کے خلاف ان کی دلیرانہ جدوجہد کی ایک بھرپور یاد دہانی ہے۔ صدر نے کہا کہ اس تاریخی دن کو منانا نہ صرف عالمی امن اور ہم آہنگی کے فروغ میں چین کے کلیدی کردار کا اعتراف ہے بلکہ یہ جبر کے خلاف استحکام’ حوصلے اور اتحاد کی لازوال اقدار کو بھی تقویت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی احترام’ اعتماد ‘ امن اور ترقی کے مشترکہ ویژن پر قائم آزمودہ اور مضبوط تعلقات ہیں۔

Comments Off on صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کی فتح کی 80ویں سالگرہ پر چینی حکومت اور عوام کومبارکباد

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…