Home Latest News Urdu صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
Latest News Urdu - May 6, 2025

صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اہمیت کے حامل امور اور پونچھ کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاک بھارت موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ان اقدامات سے نہ صرف خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں بلکہ مجموعی علاقائی صورت حال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ ملاقات کے دوران چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آہنی برادر ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان چینی سفیر نے پاکستان کے مؤقف کو چین کے ساتھ شیئر کرنے پر صدر آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی پاکستان کے ساتھ مشترکہ خواہش کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ صدر مملکت نے مشکل وقت میں چین کی طرف سے پاکستان کی مسلسل حمایت اور تعاون کو سراہا اور کہا کہ چین کا کردار ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت رہا ہے۔

Comments Off on صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…