Home Latest News Urdu صدر پاکستان کی چینی وزیرخارجہ سے ملاقات، پاک-چین تعلقات وعلاقائی صورتحال پر گفت و شنید۔
Latest News Urdu - August 22, 2025

صدر پاکستان کی چینی وزیرخارجہ سے ملاقات، پاک-چین تعلقات وعلاقائی صورتحال پر گفت و شنید۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری اور ترقی میں مدد کی۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں چین کے وزیرِ خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ ژی سے ملاقات کی، چین کے نائب وزیرِ خارجہ سن وی ڈونگ اور سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، رکنِ قومی اسمبلی حنا ربانی کھر، صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی، آزمودہ دوست اور ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جب کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، جسے ملک میں عوام، سیاست اور ادارہ جاتی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے۔ صدرِ مملکت نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، قومی ترقی اور مسئلہ جموں و کشمیر پر چین کی اصولی اور منصفانہ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاک-چین دوستی نسل در نسل قائم رہی ہے جو نیک نیتی، اعتماد اور ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا وژن ہے کہ پاکستان اور چین کا مستقبل مشترکہ ہے اور دونوں عوام کو مزید قریب لانے کے لیے کام کیا جانا چاہیے

Comments Off on صدر پاکستان کی چینی وزیرخارجہ سے ملاقات، پاک-چین تعلقات وعلاقائی صورتحال پر گفت و شنید۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…