صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جرمن سرمایہ کاروں کو سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دےدی۔
.
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جرمن سرمایہ کاروں کو ونڈ، سولر اور ہائیڈل انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور ان شعبوں میں پاکستان کی جانب سے دی جانے والی نئی مراعات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 1980 کی دہائی سے پاکستان میں کام کرنے والی جرمن سیاسی فاؤنڈیشن فریڈرک ابرٹ سٹفٹنگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر پاکستان نے مزید کہا کہ جرمن سرمایہ کار پاکستان میں سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






