Home Latest News Urdu صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ای سی او ممبران کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت۔
Latest News Urdu - June 3, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ای سی او ممبران کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت۔

.

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (پی اے ای سی او) کے ممبر ممالک کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تمام ای سی او ممالک کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون کی ایک عمدہ مثال ہے جو وسط ایشیائی ریاستوں کو سمندری راستوں کے ذریعے سے جوڑ دے گی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ 64 ارب امریکی ڈالر کا حامل سی پیک پراجیکٹ جس میں سڑکیں ، ریلوے اور پائپ لائنز کا نیٹ ورک شامل ہے۔جوچین کے صوبہ سنکیانگ کو بلوچستان کے گوادر بندرگاہ سے مربوط کرے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس سے چین افریقہ اور مشرق وسطٰی تک آسانی سے رسائی حاصل کرے گا اور پاکستان کو اربوں ڈالر کمانے اور خطے میں کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Comments Off on صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ای سی او ممبران کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔