صدر ژی جن پنگ نے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا، کثیر الجہتی تعاون کا عہد۔
.
اسلام آباد میں پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے منعقدہ ورچوئل تقریب کے دوران چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر ژی جن پنگ کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔اس پیغام میں صدر ژی نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کو سراہااور دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ چونکہ دنیا تمام لوگوں کے لئے یکساں ہے سو ہم آہنگی کے ساتھ بقائے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی بہتری کے لئے چین کے سمت اور ایک خوبصورت دنیا کی تشکیل کے لئے ماحولیاتی نظام کے توازن کو بحال کرنے میں کثیرالجہتی کے لئے ملک کے عہد کو بھی اجاگر کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…