Home Latest News Urdu عاصم سلیم باجوہ اور گورنر سندھ کی ملاقات۔۔۔سی پیک گیم چینجر اہمیت کا حامل قرار۔
Latest News Urdu - October 2, 2020

عاصم سلیم باجوہ اور گورنر سندھ کی ملاقات۔۔۔سی پیک گیم چینجر اہمیت کا حامل قرار۔

Enter Your Summary here.

وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین سی پیک اتھاٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نےگورنر سندھ ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں سی پیک کو پاکستان کے لئے گیم چینجر اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر دونوں شخصیات نے کراچی سرکلر ریلوے اور تھر کول پاور جنریشن پلانٹوں کے ساتھ ساتھ دیگر منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں انہوں نے امید ظاہر کی کہ منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

Comments Off on عاصم سلیم باجوہ اور گورنر سندھ کی ملاقات۔۔۔سی پیک گیم چینجر اہمیت کا حامل قرار۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔