عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کو علاقائی رابطہ کاری کا اہم محرک قرار دیا۔
.
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ(ر) جنرل عاصم سلیم باجوہ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے صدر میاں طارق مصباح سے ملاقات کی۔جس میں گوادر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اتھارٹی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے خواب کی تعبیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے صدر کو سی پیک کے تحت اقتصادی خوشحالی ، رابطے کاری ، چین کے ساتھ تجارتی روابط کو مضبوط بنانے اور عوام کے درمیان رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایل سی سی آئی کے صدر نے سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …