Home Latest News Urdu عالمی، جامع ترقی کا چینی وژن ہی آگے بڑھنے کا ایک بہترین راستہ ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید
Latest News Urdu - October 1, 2023

عالمی، جامع ترقی کا چینی وژن ہی آگے بڑھنے کا ایک بہترین راستہ ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید

.

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ عالمی اور جامع ترقی کا چینی وژن ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل قبول راستہ ہے کیونکہ 21ویں صدی کا ایشیا ایک نئی سرد جنگ کا شکار ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان چائنا اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے 74ویں قومی دن کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ دنیا ایک بڑی تبدیلی دیکھ رہی ہے جبکہ مشرق کے عظیم شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے 90 سال قبل ایشیائی صدی اور چین کے عروج کی پیشین گوئی کی تھی۔انہوں نے اپنی شاعری میں ہمالیہ سے امید کے چشموں اور چینیوں کی نیند سے اٹھنے کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج معاشی، ثقافتی اور سیاسی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے اور ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن میں خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ بہت سی قوتیں تنازعہ، تقسیم اور ایک نئی سرد جنگ کی بات کر رہے ہیں اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں کیونکہ ایشیا نئی سرد جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہم تنازعات، تقسیم اور ایشیا کی تقسیم کی کسی بھی بات کو مسترد کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ چین کا عالمی نظریہ شمولیت کو فروغ دینے پر ہے اور اس نے اپنی اقدار اور بالادستی دوسروں پر مسلط نہیں کی بلکہ تمام اقوام کے لیے جیت کی صورتحال کا حامی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ایک دہائی قبل چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں تقریباً 26 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی جس کے نتیجے میں 8000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت، 200,000 ملازمتیں پیدا ہوئیں اور 800 کلومیٹر نئی ٹرانسمیشن لائنوں کی ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری کی جب دہشت گردی کی وجہ سے کوئی بھی ملک حتیٰ کہ مسلم ممالک بھی سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں تھے

Comments Off on عالمی، جامع ترقی کا چینی وژن ہی آگے بڑھنے کا ایک بہترین راستہ ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …