عالمی ترقیاتی اقدام کے تحت پاکستان میں مختلف شعبوں کیلئے ایک ہزار پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے، وانگ شَنگ چی
.
چائنہ میڈیا گروپ کے پلیٹ فارم ایف ایم-98 اور پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کے اشتراک سے “چین کے حوالے سے ایک نیا نقطہ نظر” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفارتخانے میں سیاسی و پریس سیکشن کے ڈائریکٹر وانگ شَنگ چی نے کہا کہ گزشتہ 10 سال کے دوران گوادر میں اقتصادی زون فعال ہوچکا ہے اور پہلے مرحلے میں 40 کمپنیز گوادر میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں جدید بین الاقوامی ہوائی اڈہ، اسپتال اور میٹرو سینٹر بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ سی پیک کے تحت گوادر کو ایکسپریس وے کے ذریعے قومی شاہراہ سے بھی منسلک کیا جاچکا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…