Home Latest News Urdu علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کا نمایاں کردار ہے،چینی سفیر یاؤ جِنگ۔
Latest News Urdu - August 16, 2020

علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کا نمایاں کردار ہے،چینی سفیر یاؤ جِنگ۔

Enter Your Summary here.

پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جِنگ نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹیڈیز (آئی پی ڈی ایس) کے زیر اہتمام ایک ویبنار کے دوران چینی سفیر نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے چینی عزم کا اظہار کیا ہے جو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ واضح رہے کہ دوسرے مرحلے میں بنیادی طور پر غربت کے خاتمے ، صنعتی ترقی اور صحت کی دیکھ بھال کے بہتر نظام پر توجہ دی جائے گی۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ دوطرفہ تبادلہ پروگرام اور سی پیک سکالرشپس نے پاکستان کے انسانی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Comments Off on علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کا نمایاں کردار ہے،چینی سفیر یاؤ جِنگ۔

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…