Home Latest News Urdu علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں محنت کش طبقہ کے لئے نئی کالونی قائم کی جائے گی۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 20, 2019

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں محنت کش طبقہ کے لئے نئی کالونی قائم کی جائے گی۔۔۔۔۔

سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر گیلانی نے فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ایف آئی ای ڈی ایم سی کے چئیرمین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چائینہ-پاکستان اکنامک کوریڈور کے ثمرات کے باعث صنعتی انقلاب کا دور دورہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے خصوصی اقتصادی علاقے پر ذاتی توجہ دے رہے ہیں جس کے سبب رواں ماہ کے اواخر میں اس کا باقائدہ افتتاح کیا جائے گا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان نے ملک میں سرمایہ کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات اٹھاٹے ہیں جن کے سبب بین الاقوامی سرمایہ کار مستفید ہو سکیں گے اور مقامی تاجر بھی متاثر نہیں ہونگے۔اس موقع پر چیئرمین ایف آئی ڈی ایم سی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی (ایم۔3) میں محنت کش طبقہ کے لئے نئی کالونی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔جبکہ بہت جلد اس صنعتی شہر میں نقل وحمل کے لئے شٹل ٹرین سروس بھی مہیا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …