Home Latest News Urdu علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی سنگِ بنیاد 3 جنوری 2020ء کو رکھی جائے گی۔چیئرمین، پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک۔
Latest News Urdu - December 24, 2019

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی سنگِ بنیاد 3 جنوری 2020ء کو رکھی جائے گی۔چیئرمین، پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک۔

پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین شیر علی ارباب نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 جنوری 2020ء کو علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی (ایم 3) کا افتتاح کریں گے۔ واضح رہے کہ 4,000 ایکڑ اراضی پر محیط علامہ انڈسٹریل سٹی کا خصوصی اقتصادی علاقہ صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں واقع ہے۔پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین شیر علی ارباب نے اپنی گفتگو میں مزید کہا ہے کہ سی پیک کے تحت دونوں ممالک نے پاکستان میں نو خصوصی اقتصادی علاقوں کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے تین خصوصی اقتصادی علاقے ایم۔3، رکشئی اور دھابیجی اہم ترجیحات کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ میں واقع رکشئی خصوصی اقتصادی علاقہ کا آغاذ 20 اپریل 2020ء کو متوقع ہے. چیئرمین، پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی مجموعی لاگت 1.65 ارب ڈالر تھی جبکہ پنجاب حکومت نے اس منصوبے کو 1.4 بلین ڈالر میں مکمل کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔