عوامی جمہوریہ چین کے 72 ویں قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شاہ محمود قریشی نے سی پیک کو پاکستان کی تعمیر وترقی کا اہم محرک قرار دیا۔
.
پاکستان میں چینی سفارتخانہ نے چین کے 72 ویں قومی دن کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ ایک ٹویٹ میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ ایک مضبوط چین کے پاس پاکستان اور دنیا کو پیش کرنے کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔ پاکستان کی اعلیٰ سطحی قیادت اس تقریب میں ورچوئل طور پر شامل ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معاشی بحالی کا اہم محرک ہے۔وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے اس موقع پر کہا کہ چین ٹیکنالوجی ، گورننس اور کامیابی کا ایک ماڈل ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امورخالد منصور نے کہا کہ بی آر آئی کا فلیگ شپ پروجیکٹ سی پیک نے اعلٰی معیاری تعمیر و ترقی کی راہ ہموارکی ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائینہ (سی پی سی) کی قیادت نہ صرف اپنے لوگوں بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔
صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے …