Home Latest News Urdu ففتھ سی اے سی پاکستان 2019 اور پاک -چائینہ ایگرو چیم کا آغاز آج سے ہوگا۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 20, 2019

ففتھ سی اے سی پاکستان 2019 اور پاک -چائینہ ایگرو چیم کا آغاز آج سے ہوگا۔۔۔۔

سہ روزہ ففتھ سی اے سی پاک-چائینہ اینڈ ایگرو چیم 2019ء کا آغاز آج سے ہوگا جبکہ اس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد21 نومبر 2019ء کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے صدر عرفان اقبال شیخ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سی سی پی آئی ٹی چیم ایک معتبر چینی ادارہ ہے جو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مشترکہ طور پر سی اے سی پاکستان 2019 سمّٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔اس میں چینی اور پاکستانی زراعتی اور دیگر مصنوعات جن میں حشرات کش ادویات، فرٹیلائزرز، بیج اور جدید اور قابلِ مقدور زراعتی سازوسان اور مشینری شامل ہیں کی نمائش کے لئے 100 سٹالز بُک کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ایل سی سی آئی کے سنیئرنائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد کا کہنا ہے کہ سی اے سی پاکستان زراعت کے شعبےسے متعلق جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کے ساتھ ساتھ اس میدان میں تحقیق اور ترقی میں بہت کوششوں کے بعد تیار کی گئی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف