فقیر مڈل سکول کی توسیع سے متعلق کام کی پیش رفت ستمبر 2020ء تک مکمل ہو جائے گی۔
فقیر مڈل سکول کے آپریشنل ڈپارٹمنٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹین جیانون کا کہنا ہے کہ چائینہ-پاکستان گوادر فقیر سکول کی توسیع سے متعلق تعمیراتی معمول کے مطابق رفتار سے جاری ہے اور امید ہے کہ ستمبر 2020ء تک تکمیل مکمل ہوگی۔ واضح رہے کہ فقیر پرائمری سکول کو مڈل کی سطح پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس کے کے لئے نو مزید کمروں کی تعمیر کو یقینی بنا کر ان میں بنیادی سہولیات اور سازوسامان بھی مہیا کیا جائے گا۔ چائینہ فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈز مہیا کرے گا جبکہ چائینہ کمیونکیشنز کمپنی لمٹیڈ تعمیری امور کو نمٹانے کی ذمہ دار ہوگی۔ اس کے علاوہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پراجیکٹ کی کوالٹی اور پیش رفت کے عمل پر نگرانی کرے گی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …