فیصل آباد اور چنگ ڈاؤ کے درمیان سِسٹر سٹی تعلقات فروغ دینے پر اتفاق۔
.
پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق نے کہا ہے کہ فیصل آباد اور چنگ ڈاؤ نے اپنے مابین سِسٹر سٹی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے لیٹر آف اِنٹینٹ (ایل او آئی) پر دستخط کیے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت چنگ ڈاؤ میں منعقدہ ’’ 2021-ایس سی او انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم ‘‘ کے دوران چنگ ڈاؤ کے میئر، پاکستانی سفیر معین الحق اور مسٹر ژاؤ ہائوزی کے درمیان طے ہوئی۔ یہ پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کا ایک حصہ ہے۔ فیصل آباد اور چنگ ڈاؤ کے مابین سِسٹر سٹی تعلقات کو فروغ دینے کا مقصد دونوں شہروں کے مابین فطری وابستگی کو بڑھانا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …