فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کے نفاذ کیلئے نئے قانونی ضابطے متعارف۔۔۔۔۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےچائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II پر عمل درآمد کے ذریعے سے سہولیات کی بہم فراہمی کےلئے سٹیٹویٹری ریگولیٹری آرڈرز (ایس آر او) کے نام سے نئے قانونی ضابطے متعارف کروائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ منسڑی آف کامرس کے ساتھ آفر لِسٹ کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ایس آر او کا قیام مشاورت کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔ ۔اسی پریس ریلیز کے مطابق چائینہ -پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II 2019ء کے قانونی ظابطے 2007ء ضابطوں کی جگہ نافذ العمل میں لائے جائیں گے ۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ آفر لِسٹ یا ٹیرف الیمنیشن شیڈول میں مصنوعات کی فہرست کو اےزیرو، اےسیون، اے ففٹین، ایم او پی 1، سی 1 اینڈ سی 2 گروپس کے تحت مرتب کیا گیا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …