قائد اعظم محمد علی جناح کے اتحاد ، ایمان اور تنظیم کے پیغام کو ملحوظِ نظر رکھ کر کرونا وائرس کے وبائی مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے:یاؤ جِنگ، چینی سفیر برائے پاکستان
Enter Your Summary here.
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جِنگ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی کا حالیہ دورہ چین دو طرفہ سدا بہار اور دیرپا مضبوط دوستی کے رشتے کا مظہر ہے۔ انہوں نے چین میں وبائی مرض کے پھیلنے کے دوران پاکستان کے ٹھوس تعاون اور حمایت کی تعریف کی اور اس مشکل گھڑی میں چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کی رضا کارانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین مثبت معاشی رجحانات کے ذریعے سے عالمی معاشی نمو کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا جبکہ چین بنی نوع انسان کے مشترکہ شاندارمستقبل کے ہدف کے تحت آگے بڑھ رہا ہے اور چین نے عالمی سطح پر صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانےکے لئے بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینےکا عہد کیا ہے۔چینی سفیر نے کرونا وائرس کےوبائی مرض سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور قائداعظم محمد علی جناح کے پیغام ایمان،اتحاد،تنظیم پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔