Home Latest News Urdu قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے تناول ائیرپورٹ پراجیکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 10, 2019

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے تناول ائیرپورٹ پراجیکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع۔۔۔۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی نے خیبر پختونخواہ، مانسہرہ میں تناول ائیرپورٹ پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے لئے سب کمیٹی کا قیام قیام عمل میں لایا ہے۔تفصیلات کے مطابق سب کمیٹی کے ممبران پراجیکٹ کے مقام کا دورہ کرکے اس کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی پراجیکٹ کے اقتصادی طور موزوں ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ صادر کرے گی۔ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے ممبران قومی اسمبلی کی سب کمیٹی کا حصہ ہونگے۔اس ضمن میں قومی اسمبلی کے ممبر محمد سجاد اعوان نے ذرائع ابلاغ کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن کی قانون ساز شخصیات تناول ائیرپورٹ کو سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت آغاز کرنے کے حق میں ہیں چونکہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے فضائی راستوں سے خطے میں رابطہ سازی استوار ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…