قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا پاک چین دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔۔۔
Enter Your Summary here.
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے چین کے سفیر یاؤ جنگ سےملاقات میں دونوں ملکوں کی دوستی کے رشتے کو مکمل اعتماد اور اطمینان کا باعث قرار دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مستقبل میں مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان اورچین ایک دوسرے کے لئےجغرافیائی،معاشی،تاریخی اور سٹریٹجک طور پر نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔جس کے باعث سی پیک منصوبہ کے تحت سپیشل اکنامک زونز کو تکمیل کو پہنچایا جا رہا ہے جس سے خطے میں معاشی ترقی اور ربط سازی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا۔ اس دوران چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اسی سبب دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آئے گی۔اس دوران پارلیمینٹ کی خصوصی کمیٹی کی وساطت سے پاکستان کے زراعت کے شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






