Home Latest News Urdu قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کو سی پیک کمیٹی میں شمولیت کی دعوت۔۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - February 7, 2020

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کو سی پیک کمیٹی میں شمولیت کی دعوت۔۔۔۔۔۔

Enter Your Summary here.

چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے چھ سالہ سفر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے خطاب کرتے ہوئے سی پیک کو پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے نہایت ہی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ ٹیکنالوجی اور سماجی-اقتصادی شعبے کی ترقی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا جبکہ حکومت سی پیک کمیٹی کا قیام عمل میں لانے کا عزم رکھتی ہے جس میں بزنس کمیونٹی اور تھنک ٹینک اور محققین کو شامل کیا جائے گا جس کے سبب مثبت نتائج برآمد ہونگے۔اسی طرح چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کو بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کی کامیابی سے ہمکنار ہونے کے حاصل ہونے والے ثمرات کا مظہر قرار دیا ہے۔اس سیمینار میں مقررین نے سی پیک منصوبہ کے معیشت پر پڑنے والے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ میگا پراجیکٹ خطے میں تعمیر و ترقی اوراقتصادی رابطہ کاری کے لئے نہایت مددگار ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔