Home Latest News Urdu لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم باجوہ چئرمین سی پیک اتھارٹی تعینات۔۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 27, 2019

لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم باجوہ چئرمین سی پیک اتھارٹی تعینات۔۔۔۔۔۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کی بطورِ چیئرمین تقرری کی توثیق کر دی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کو چار سال کی مدت کے لئے ایم پی-1پے سکیل دیا گیا ہے اور انہوں نے آج سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔ یاد رہے کہ سی پیک اتھارٹی کا قیام خصوصی صدارتی آرڈنینس اکتوبر 2019 ء کے تحت لایا گیا ہےاور یہ وزارت منصوبہ بندی کے ماتحت کام کرے گی۔سی پیک اتھارٹی سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل اور پراجیکٹس کے کام کی پیش رفت کے عمل میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ سازی کے عمل کو فروغ دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …