لیویز اہلکاروں بشمول سی پیک ونگ کے اہلکاروں کے لئے پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد۔۔۔۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ، میر ضیا اللہ لینگو نے کہا کہ بلوچستان کے لیوی فورسز کو چائینہ- پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے روٹ اور صوبے میں موجودہ معاشی و معاشرتی ترقی کے منصوبوں کو بہتر سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں لیوی اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لیوی فورس کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمن قنبرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیوی فورس میں سی پیک ونگ سمیت کئی نئے ونگز کو متعارف کرایا گیا ہے. واضح رہے کہ سی پیک ونگ صوبے میں چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے روڑ کی حفاظت کو یقینی بنائے گی جبکہ سماجی-اقتصادی ونگ پر سی پیک پراجیکٹس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری عائد ہوگی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …